تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عراق ،افغان ایندھن مشن میں ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہوئے

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…عراق اور افغانستان میں گزشتہ نو سال میں ایندھن سے متعلق مشن پرایک ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہوئے۔نو سالہ افغان جنگ میں امریکی و اتحادی فوجیں سکندر اعظم کے دور سے بھی بد تر حالات میں ہیں۔ جنگی زون میں ائیر کنڈیشن کے اخراجات روازنہ 6کروڑ 60لاکھ ڈالر کے ہیں۔ گزشتہ برس مختلف حملوں میں 47ڈرائیورہلاک ہوئے۔ امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع جنگی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ملٹری کی بہتر کار کردگی کے لیے توانائی کی موٴثرفراہمی ضروری ہے، وہ جانتے تھے کہ اس کے لیے زیادہ خون بہایا جائے گا،اربوں ڈالر کا زیاں ہوگا،دشمن ہزاروں آئل ٹینکرز کو ہدف بنائیں گے اور کمانڈرز ایندھن کے قافلوں پر نظر رکھیں گے۔2006-07 ء میں15ماہ عراق جنگ میں لاجسٹک امور پر فائز ایک اعلیٰ امریکی فوجی عہدے دار کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں بنائے گئے ٹاٹ،پلائی ووڈ اور دھاتی شیٹوں سے بنے خیموں کے لیے بجلی اور ائر کنڈیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جنریٹروں کے لیے بہت زیادہ ایندھن کی ضرورت تھی۔ آج افغانستان میں ا یسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔ نو سالہ افغان جنگ میں امریکی و اتحادی فوجیں23صدیاں قبل سکندراعظم کے دور سے بھی بدتر حالات میں ہیں۔ افغانستان میں ہرایندھن فراہم کرنے والے 24افرادکے قافلے میں ایک ہلاک ہو جاتا ہے۔جنگی زون میں ائیر کنڈیشننگ پر روزانہ66ملین ڈالر کے اخراجات ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.