5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امید ہے چار سال میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لیں گے، وقار یونس
جنگ نیوز -
ولنگٹن…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس پر امید ہیں کہ قومی ٹیم چار سال میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان ٹیم برانہیں کھیل رہی، بدقسمتی سے مختلف تنازعات کی وجہ سے کھلاڑی پریشان رہے، کوچ نے کہا کہ ولنگٹن میں ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، دوسری جانب نیوزی لینڈٹیم کے کوچ جان رائٹ نے پہلے ٹیسٹ میں دس وکٹ سے شکست کوناقابل قبول قرار دیا ہے، کپتان ڈینیل ویٹوری کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کی زیادتی ناقص پرفارمنس کی وجوہات میں سے ایک ہوسکتی ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے ولنگٹن میں شروع ہوگا۔