تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گولارچی :نوجوان کی ہلاکت کیخلاف دوسرے روز بھی سوگ

جنگ نیوز -
گولارچی …گولارچی میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے قتل کے سوگ میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری گشت کررہی ہے۔بدین کے شہر گولارچی میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے21 سالہ افتخار آرائیں کو قتل کردیا تھا۔ جس کے بعد علاقہ میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں بازار بند ہوگئے۔ پولیس نے5 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ امن و امان اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس کی مدعت میں15 افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔شہر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری گشت کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.