تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سعود عزیز ،خرم شہزاد کے مزید جسمانی ریمانڈکیلئے ایف آئی اے کی اپیل منظور

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس میں گرفتار پولیس افسر سعود عزیز اور خرم شہزاد کے مزید جسمانی ریمانڈکیلئے ایف آئی اے کی اپیل منظور کرلی ہے۔ بے نظیر قتل کیس کے فریق استغاثہ ایف آئی اے نے دونوں پولیس افسروں کا مزید جسمانی ریمانڈ ، ٹرائل کورٹ سے نہ ملنے کیخلاف ہائی کورٹ بنچ میں اپیل دائر کی تھی ۔ عدالت کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو ایف آئی اے کے وکیل نے سعود عزیز اور خرم شہزاد سے مزید شواہد اور ثبوت حاصل کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ لینے کا جواز پیش کیا۔ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کی مشترکا تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ میرٹ پر تفتیش کا عمل مکمل کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.