5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈریگ کارریس میں ہلاکتیں: نامزدملزم بیرون ملک بھاگتے ہوئے گرفتار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی تحقیقاتی ادارے ، ایف آئی اے نے راول پنڈی میں ڈریگ کار ریس میں انسانی ہلاکتوں کے مقدمہ کے ایک اور نامزد ملزم کو اسلام آبادائیرپورٹ پرگرفتارکرلیاہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈریگ کار ریس میں نامزد ملزم عادل نعیم آج بیرون ملک جانے کی کوشش میں ائیر پورٹ سے پکڑا گیا ، ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کو راول پنڈی کے تھانہ روات کی پولیس کے حوالے کردیا ہے ،جہاں اس پر کار ریس میں ہلاکتوں کا مقدمہ درج ہے ، ایس ایچ او روات کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔