5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جہلم: گیس و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج،جی ٹی روڈ بند،دکانوں پر حملے
جنگ نیوز -
جہلم …جہلم میں گیس و بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ، جی ٹی روڈ کو بند کردیا ہے۔ اس سے پہلے مظاہرین نے شٹرڈاؤن کال پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں پر حملہ بھی کیا۔ گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جہلم شہر کی تاجر برادری نے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی ۔ تاجروں اور شہریوں نے اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جس میں مسلم لیگ نون کے مقامی ایم این ایز بھی شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ کی جانب مارچ کیا تو راستے میں کھلی نظر آنیوالی بعض دکانوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، بعض دکانوں کے شیشے توڑ ڈالے ۔ متاثرہ تاجروں نے اس کا الزام مسلم لیگ نون کے کارکنوں پر عائد کیا ہے ، مظاہرین میں شامل کئی افراد نے واپڈا اور دیگر سرکاری دفاتر پر پتھراؤ بھی کیا۔