5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،آج شام اور کل اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز مالاکنڈ ڈویژن ، مری ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،،گلگت اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافے سے گیس سلنڈر اور لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، بجلی کی16گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔استور کے نشیبی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش اور مہنگے داموں گیس کی فروخت سے شہری پریشان ہیں ،اسکردو کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو کررہ گئے ہیں ۔چمن سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی اور خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں پانی کی قلت سے معمولات زندگی متاثرہیں،آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10 ڈگری رکارڈ کیا گیا،قلات، گوپس اور پاراچنار میں منفی 9 اور اسکردو میں منفی 7 ڈگری رکارڈ کیا گیا۔