5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سردار لطیف کھوسہ نے پنجاب کے گونر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے نامزد گورنر سردار لطیف کھوسہ نے پنجاب کے27ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے ۔گورنر ہاؤس پنجاب لاہور میں ہونے والی سادہ اور پر وقار تقریب میں لاہور کے چیف جسٹس ،جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے نامزد گورنر سے حلف لیا،حلف بر داری کی اس تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔