5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی ایس او نے پاکستان ریلوے کو تیل کی سپلائی روک دی
جنگ نیوز -
کراچی…پی ایس او نے منگل سے پاکستان ریلوے کو تیل کی سپلائی روک دی جس کے بعد ریلوے کے تیل کے ذخائر ڈیڈ لیول سے بھی نیچے آگئے۔یہ بات پی ایس اوکے ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے کو پیر کے دن 12 لاکھ لٹر کی آخری سپلائی کی گئی تھی جس کے بعد مزید کوئی فراہمی نہیں کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے پی ایس او کو تیل سپلائی کی مد میں75 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ گذشتہ جمعے ریلوے کی جانب سے تیس کروڑ روپے کا چیک بھی کیش نہیں کرایا جا سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس او کے ساتھ سپلائی معاہدے سے پاکستان ریلویز مسلسل کترا رہی ہے حالانکہ اس معاہدے سے ریلویز کو محفوظ سپلائی اور قرض کی سہولت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔