تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دادو،متاثرین سیلاب سرد موسم میں بھی خیموں میں رہنے پر مجبور

جنگ نیوز -
دادو…سندھ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع دادوکے کئی علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے۔متاثرین بحالی کا کام نہ ہونے کی وجہ سے سرد موسم میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ضلع دادومیں اب بھی مختلف امدادی کیمپوں میں موجود پچاس ہزار سے زائد سیلاب متاثرین امدادی اشیا اور گھر واپس جانے کی امید میں ہیں، جبکہ اپنے تباہ حال علاقوں میں واپس جانے والے متاثرین بھی خیموں میں ہیں، کیو نکہ ان کے مکانات رہنے کے قابل نہیں ، مختلف علاقوں میں کئی بندوں میں پڑنے والے شگاف پر نہیں کئے گئے ہیں ۔ شدید سردی کے باعث متاثرین سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔ تحصیل جوہی کی یونین کونسل چھنی میں سیلابی پانی اب بھی موجود ہے۔ جہاں سیلاب سے متاثرہ موجودلوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب جوہی بھانگ سعید آباد روڈ اور جوہی دادو روڈ پر تین ماہ گزرنے کے باوجود مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ ان سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں۔سردی کے شدت کے باعث خیموں میں مقیم بچے بوڑھے اور عورتیں موسمی بیماریوں کی لپیٹ میں ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے اعلان شدہ بیج کی تقسیم کا سلسلہ بھی معطل ہے جس کے حصول کیلئے کاشتکار تحصیل دار آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.