تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چین نے مقبوضہ کشمیر کے بعد اروناچل پردیش میں اسٹیپل ویزامتعارف کرادیا

جنگ نیوز -
بیجنگ … چین اور بھارت میں کشیدگی شدت اختیارکرگئی۔مقبوضہ جموں کشمیر کے بعدبھارتی ریاست اروناچل پردیش میں اسٹیپل ویزامتعارف کروادیاگیا۔ بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں اسٹیپل ویزامتعارف کیے جانے پر بھارت نے احتجاج کیاہے۔گزشتہ روزویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدرابراہام کیاٹیکی کونئی دہلی میں چینی سفارتخانے نے طیارے میں بیٹھنے سے منع کردیا،جس پر کھلاڑیوں نے ہتک آمیز قراردیکر احتجاج کیااور چینی دورہ کینسل کردیا۔چینی وزیراعظم ہوجن تاؤ کی بھارت دورے میں وزیراعظم من موہن سنگھ سے کئی معاملات سرکاری سطح پرزیربحث لائے گئے لیکن اسٹیپل ویزا پر غورنہیں کیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.