5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جینیاتی فصلوں کی مخالفت پر یورپ کیخلاف تجارتی جنگ کا مشورہ،وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی سفارت کاروں نے بش انتظامیہ پر زور دیا تھا کہ جینیاتی طورپرتیار کی جانے والی فصلوں کی مخالفت کرنے پر یورپی ممالک کے خلاف فوجی طرز کی تجارتی جنگ شروع کی جائے ۔یہ انکشاف وکی لیکس کے جاری کردہ سفارتی مراسلوں سے ہوا جو پیرس اور ویٹی کن سے واشنگٹن بھیجے گئے، برطانوی اخبار کے مطابق دو ہزار سات میں فرانس نے امریکی بائیو ٹیکنالوجی کمپنیMonsanto کی جینیاتی طورپر تیار کی گئی مکئی کی فصل پر پابندی عائد کردی تھی ۔ اس پر پیرس میں امریکی سفیر کریگ اسٹیپل ٹنStapleton نے اپنی حکومت کو مراسلہ بھیجا کہ فرانس کی اس حرکت کے جواب میں جینیاتی طور پر تیار کی جانے والی فصلوں کے مخالف یورپی ممالک کو سزا دی جائے ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ایسے یورپی ممالک کے خلاف فوجی طرز کی تجارتی جنگ شروع کی جاسکتی ہے تاکہ انہیں بھی کچھ تکلیف کا سامنا کرنا پڑے ۔ ویٹی کن سے بھیجے گئے مراسلے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ کچھ کیتھولک پادریوں نے ترقی پذیر ممالک میں جینیاتی فوڈز کی سخت مخالفت کی تھی ۔ اس پر امریکا نے پوپ کے مشیروں پر دباؤ ڈالا تھا اور پوپ پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جینیاتی فصلوں کی حمایت کریں۔