5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
واہگہ کے راستے بھارت کو پیاز کی برآمد شروع نہ ہوسکی
جنگ نیوز -
لاہور…نو دن کی پابندی کے بعد حکومت نے پیاز بھارت برآمد کرنے کی اجازت تو دیدی لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ اسی لئے واہگہ کے راستے بھارت کو پیاز سپلائی شروع نہ ہو سکی۔وفاقی حکومت نے بھارت کی درخواست پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ لیکن اب بھی ہزاروں ٹن پیاز واہگہ بارڈر پر موجود ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں وزارت تجارت سے نوٹیفکیشن نہیں ملا، اس لئے وہ پیاز بھارت بھیجنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ واہگہ بارڈر پر موجود تاجروں کاکہنا ہے کہ ان کاپیازخراب ہونے لگا ہے، اگر فوری اجازت نہ ملی تو وہ پیاز واپس لے جائیں گے۔ اور آئندہ کبھی بھارت کو پیاز برآمد نہیں کریں گے۔