5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد: چھ روز کے بعد صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی شروع
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں چھ روز کے بعد صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ دوسری طرف صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا نیا شیڈول بھی موصول ہوگیا ہے۔محکمہ سوئی گیس نے لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت صنعتی اداروں کو سات سے دس دسمبر تک گیس کی سپلائی منقطع تھی۔تاہم صنعتوں کو گیس کی فراہمی مزید دو دن کیلئے بند کردی گئی، جس کے باعث روزانہ کی بنیادوں پر کام کرنیوالے مزدور بے روز گار ہوگئے تھے اور صنعتوں میں پیداوری عمل بھی متاثر رہا ۔آج چھ روز کی بندش کے باعث صنعتوں اور فیکٹریوں کو گیس دوبارہ بحال کردی گئی ہے، جس کے بعد پیداواری عمل شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب ،چیئر مین آپٹما شیخ سعید کے مطابق گیس کی بحالی کے ساتھ ہی صنعتی اداروں کو گیس کی بندش کا نیا شیڈول بھی موصول ہوگیا ہے،جس کے تحت16جنوری سے19جنوری تک4 دن گیس بند رہے گی۔ اس بندش کے بعد صرف تین دن کام کیلئے ملے ہیں،جس کے باعث ٹیکسٹائل صنعت زوال پذیر ہوتی جا رہی ہے۔