5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں تیزی،100انڈیکس بارہ ہزار 459پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان پورے دن جاری رہا۔سرمایہ کار مارکیٹ میں لیوریج کی نئی پروڈکٹ منظور ہونے پربینکنگ اور انرجی سیکٹرز میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 178 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار459 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 22 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 96 پیسے اضافے کے ساتھ15 روپے 50 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 224 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔