تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

”پولیس کو وی آئی پی کی سکیورٹی ہٹانے تک جرائم کم نہیں ہونگے“

جنگ نیوز -
لاہور…ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ پنجاب سرمد سعید نے کہا ہے کہ جب تک پولیس وی آئی پیز اور عمارتوں کی سیکورٹی پر تعینات رہے گی جرائم میں کمی نہیں ہو سکتی ۔یہ بات انہوں نے ملتان پولیس ٹریننگ ا سکول میں 47 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ نا ہونے کی وجہ سے بھی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید کا کہنا تھا کہ سہولیات پولیس کے آرام کے لئے نہیں بلکہ سسٹم کی بہتری کیلئے مانگ رہے ہیں ،جب تفتیشی افسر کے پاس فنگر پرنٹ کٹ اور آمد و رفت کی سہولت نہیں ہو گی تو کام میں بہتری کیسے ہو سکتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نئے آئی جی پنجاب نے پولیس ٹریننگ کا بجٹ ڈبل کر دیا ہے اس موقع پر ایدیشنل آئی جی سرمد سعید نے پاسنگ آوٹ پریڈ میں پہلی چار پوزیشن لینے والے کانسٹیبلان میں اسناد اور شیلڈیں بھی تقسیم کیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.