5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نہیں معلوم ڈرون حملے کس کی اجازت سے ہورہے ہیں،امیر ہوتی
جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کیلئے چیلنج ہیں ، نہیں معلوم ڈرون حملے کس کی اجازت سے ہورہے ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر حملے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بیرونی مداخلت ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معلوم نہیں ڈرون حملے کس کی اجازت سے ہورہے ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی ، آئینی اور قانونی جدوجہد کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ہمارے حصے کا جتنا بوجھ بنتا ہے اس سے زیادہ بوجھ اٹھانے کیلئے ہم تیار نہیں ۔