5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیوڈ ملی بینڈ وزارت کے بعد اب سیاسیات پڑھائیں گے
جنگ نیوز -
لندن …سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے سیاست میں اپنے تجربے کو تعلیم جیسے بہترین شعبے میں استعمال میں لاتے ہوئے سیاسیات پڑھانے کا ارادہ کرلیا ہے۔ایک استاد کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے ڈیوڈ ملی بینڈ شمالی لندن کے Haverstockاسکول میں اے لیول کے طلباء کو حکومت اور سیاست پڑھائیں گے۔1978سے1983تک اسی ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ڈیوڈ ملی بینڈ یہاں پر غیر مستقل استاد کی حیثیت سے ہر ہفتے ایک گھنٹے کی کلاس لیں گے۔