5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی ایس او نے ریلوے کو تیل سپلائی فوری بحال کر دی
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان اسٹیٹ آئل نے ٹرینوں کی آمدورفت رکنے کے خدشات کے پیش نظر ریلویز کو تیل سپلائی فوری بحال کر دی اورساتھ ہی رقم ادائیگی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔پی ایس او ترجمان کے مطابق کمپنی نے فوری طور پر پاکستان ریلویز کو 14لاکھ لیٹر تیل کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں کل سے ٹرینیں رکنے کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق اس سپلائی کے بعد اگلی سپلائی کی فراہمی کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا،ریلویز کو75 کروڑ روپے تیل فراہمی کی مد میں ادا کرنے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے واجب الادا رقم کی فراہمی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔