تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دی ٹورسٹ میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں،جانی ڈیپ

جنگ نیوز -
لانس اینجلس…ہالی ووڈ فلمTHE TOURIST باکس آفس پہ بے شک اپنا جادو نہ جگا پائی ہو، لیکن اس کے لیڈ ایکٹر جانی ڈیپ اس سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ جانی ڈیپ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کوئی ایسا فارمولا نہیں ہے جو کہ ان کی فلم کی کامیابی کی ضمانت دے سکے، لیکن وہ جو فلم سائن کرتے ہیں اس میں پوری لگن سے کام کرتے ہیں۔ جانی ڈیپ کے مطابقTHE TOURIST انہوں نے اس لیے سائن کی تھی کہ انہوں نے ایسا رول پہلے نہیں کیا تھا اورساتھ ہی وہ انجیلینا جولی کے ساتھ کام کرنے کوبھی بے تاب تھے۔ساتھ ہی انہیں یقین ہے کہ ان کی طرح اور بھی لوگ ہوں گے جنہیں فلم پسند آئی ہوگی۔ ویسے لگتا ہے کہ بریڈ پٹ کے کتے کو انجلینا جولی کے ساتھ جونی ڈیپ کا کام کرنا پسند نہیں آیا اسی لیے اس نے جونی ڈیپ پر حملہ کردیا، بریڈ پٹ اپنی فیملی کے ساتھ ڈنر پر جاتے ہوئے یہ کتا جونی ڈیپ کے پاس چھوڑ گئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.