تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں مزیددومریضوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران مزیددو مریضوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،دونوں مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ سوائن فلو سرویلنس سیل سندھ کے سربراہ ڈاکٹر سریش کمار نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ روز نارتھ کراچی کے رہائشی تیس سالہ نوجوان میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ نوجوان سرکاری اسپتال کی او پی ڈی میں آیا تھا اور اب صحت یاب ہے۔ ڈاکٹر سریش کمارنے بتایا کہ آج ناصر کالونی کی رہائشی اٹھائیس سالہ خاتون میں بھی سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون گزشتہ کئی روز سے عباسی شہید اسپتال میں زیرعلاج تھی تاہم اب وہ صحت یاب ہو گئی ہے جس کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران سوائن فلو کے اب تک اکیس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.