تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابرکراچی میں فائرنگ سے شہید

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق جیونیوز کے رپورٹر ولی خان بابر دفتر سے گھر جار ہے تھے کہ لیاقت آباد تھانے کے سامنے سپرمارکیٹ کے قریب ان کی گاڑی کو روک کر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں انہیں تین گولیاں لگیں ۔انہیں زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ۔تاہم و ہ جانبر نہ ہوسکے۔اور ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.