تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جیونیوز کے نمائندے ولی خان بابر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

جنگ نیوز -
کراچی…جیونیوز کے نمائندے ولی خان بابر کو نامعلوم افراد نے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا۔ولی بابر جیو نیٹ ورک میں گزشتہ 4سال سے صحافتی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے ۔ ولی خان بابر جیو نیوز کے نڈر اور سچے صحافیوں میں شمار ہوتے تھے۔ ولی بابر نے جامعہ کراچی سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آج بھی وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرکے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے نشانہ بنا کر ایک سچے اور محنتی صحافی کو ہم سے جدا کر دیا۔ ولی بابر شہید کو دہشت گردوں نے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب لیاقت آباد تھانے کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ولی خان بابر کو5گولیاں ماری گئیں۔ ولی خان بابر نے جامعہ کراچی سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا اور وہ گزشتہ4 سال سے جیو سے وابستہ تھے اور نہایت ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ آج پورا دن انہوں نے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں ہونے والے سرچ آپریشن کی رپورٹنگ کی۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.