5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی آئی اے کے امریکااور یورپ کے روٹ دینے پرتشویش
جنگ نیوز -
کراچی…پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے اتحادکونسل آف پی آئی اے ایمپلائزنے حکومت اور وزارت دفاع سے مطالبہ کیاہے کہ قومی ایرلائن کے امریکا اور یورپ کے روٹ ترکش ایرلائن کو دینے کامعاہدہ فوری منسوخ کیا جائے۔کراچی میں پائلٹ ایسوسی ایشن پالپا کے ہیڈ آفس میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس سے پالپا ، ایرکرافٹ انجینئرزایسوسی ایشن،سی بی اے پیپلزیونٹی، آفیسرزایسوسی ایشن اورایرکرافٹ ٹیکنالوجسٹس کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔سیپیا کے رہنماوں کا کہناتھا کہ پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ قواعد اورقانون کے بغیرکام کررہی ہے اوراس کے اقدامات ایرلائن کو تباہ کررہے ہیں،سیپیا کے رہنماوں نے کہاکہ ترکش ایرلائن سے معاہدے کے نتیجہ میں پی آئی اے نہ صرف استنبول تک محدود ہوجائے گی بلکہ امریکا ،برطانیہ اوریورپ میں مقیم لاکھوں پاکستانی اپنے وطن کیلئے براہ راست پروازوں سے محروم ہوجائیں گے،ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماوں نے پی آئی اے کے خسارے کاذمہ دار نااہل انتظامیہ کو قراردیا،جبکہ بعض رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ کک بیک کیلئے پی آئی اے کے کامیاب روٹ غیرملکی ایرلائنز کو بیچے جارہے ہیں۔