5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی آئی اے19 فروری کولاہور سے گلاسکوآخری پرواز چلائیگی
جنگ نیوز -
لاہور…پی آئی اے19 فروری کو لاہور سے برطانیہ کے شہرگلاسکو کیلئے اپنی آخری پرواز چلائے گی، اس کے بعد یہ روٹ بند کردیا جائیگا۔ پی آئی اے کے جنرل منیجر پبلک افیئرز مامون رشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے لاہور سے گلاسکو کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلاتی ہے ، اس روٹ پر پی آئی اے کوسالانہ6 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور گلاسکو روٹ پر چلنے والی پروازیں2009 میں76 فیصد اور2010 میں72 فیصد بک ہوتی تھیں لیکن مسافروں کی اس مناسب تعداد کے باوجود کرایہ کم ہونے سے پی آئی اے کو نقصان ہو رہا ہے۔ اس روٹ پرخلیجی ایرلائنزکے کرائے کم ہیں اس لئے پی آئی اے کیلئے کرایوں میں اضافہ ممکن نہیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق گلاسکو میں پاکستانی بڑی تعدادمیں آباد ہیں جو اب براہ راست پرواز کی سہولت سے محروم ہوجائیں گے،جب کہ لاہورگلاسکو روٹ پرنقصان ہونا پی آئی اے کی مارکیٹنگ پالیسی کی ناکامی ہے۔