تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب اسمبلی کا اجلاس: ممبران کی اسپیکر کے سامنے حاضری پرتنازع

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں ارکان کی حاضری کا مسئلہ آج بھی زیر بحث رہا، تین ارکان نے اسپیکر کے سامنے حاضری لگانے سے انکار کردیا۔ اسپیکر نے رولنگ دی کی حاضری کا بائیو میٹرکس سسٹم نصب ہونے تک حاضری کی باقاعدہ نگرانی کی جائیگی۔پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ بعض ارکان کی اسمبلی میں آئے بغیر حاضریاں لگ رہی ہیں۔قائم مقام اسپیکررانا مشہود نے حاضری رجسٹری ایوان میں رکھوا دیا۔ تاہم آج تین ارکان سید ناظم شاہ، علی نور حیدر اور ثنااللہ مستی خیل نے حاضری لگانے سے انکار کردیا۔ ان کاکہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں حاضری رجسٹر پر ارکان کے دستخط نہیں ہوتے، صوبائی اسمبلی میں ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔ قائم مقام اسپیکر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اس سے کسی کی تضحیک نہیں ہوتی ایوان میں رجسٹر رکھنے سے کئی ایسے چہرے نظرآئے ہیں جن کو انہوں نے پہلے نہیں دیکھا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.