تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ناموس رسالت بل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،رحمن ملک

جنگ نیوز -
نوشہرہ …وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ناموس رسالت بل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی میں سابق وزیر داخلہ نصیر اللہ خان بابر کے انتقال پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت بل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،بہت جلد دینی جماعتوں کا اجلاس طلب کرہے ہیں۔ تمام وہ ویب سائٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس میں اسلام اور توہین رسالت کی کوشش کی گئی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات ختم ہوگئے اب دینی جماعتوں کے مابین حالات بہتر کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ علما اور پوری قوم فرقہ واریت و لسانیت کو ختم کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نصیر اللہ خان بابر نے جدوجہد اور جوان مردی سے مقابلہ کیا اور وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.