تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: فائرنگ کے واقعات ،17 افراد ہلاک، 24 سے زائد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . . .کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں گذشتہ روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں جیو نیوز کے نمائندے ولی خان بابر سمیت سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ رات 12 بجے کے بعد پیش آنے والے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کے واقعات میں دو درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ قصبہ کالونی میں 4 سالہ بچی دعا فاطمہ، 30 سالہ فراز الدین،28 سالہ راشد انور اور 24 سالہ جاوید مختلف مقامات پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات میں لیاقت آباد میں 25 سالہ حماد صلاح الدین اور کورنگی چکرا گوٹھ میں 40 سالہ محمد شفیق جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بنارس میں ون ڈی بس اسٹاپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کامران اور وقاص کے علاوہ ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.