5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ارجنٹائن کی صدر ڈاکوؤں کے باعث سفری اخراجات سے محروم
جنگ نیوز -
بیونس آئرس. . .. . . . . .ارجنٹائن میں ڈاکوؤں نے ملک کی صدرکوغیرملکی دورے کے سفری اخراجات سے محروم کردیا۔ارجنٹیناپولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤوں نے صدرکرسٹینا کچنرکے معاون خصوصی کوعین اس وقت گن پوائنٹ پرلوٹ لیاجب وہ کیش سے بھرابیگ لے کرصدارتی محل جارہاتھا۔بیگ میں صدرکے غیرملکی دورے پرسفری اخراجات کے لیے68ہزارڈالراور17ہزاریوروزرکھے ہوئے تھے۔ صدرکرسٹیناکچنرآج کویت،قطر اورترکی کے دورے پرروانہ ہورہی ہیں۔