5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی افواج کی جاپان میں موجودگی ضروری ہے،رابرٹ گیٹس
جنگ نیوز -
ٹوکیو. . .. . .... . .امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور چین کے جارحانہ پالیسی پر نظر رکھنے کے لیے امریکی فوج کی جاپان میں موجودگی ضروری ہے۔جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ایک یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گیٹس نے کہا کہ اگر امریکا، جاپان میں موجود نہ رہا تو شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور چین بھی اپنے ہمسایوں کے ساتھ مزید جارحانہ رویہ اختیار کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان میں امریکی فوج کی عدم موجودگی سے چین اورشمالی کوریا کی جنگی صلاحیت اور خطے میں امریکا کو درپیش خطرات کے متعلق معلومات ملیں گی۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ چین کے فوج اور سویلین قیادت میں رابطے کا فقدان نظر آتے تھا مگر اب چینی فوج صدر ہوجن تاو کے زیر تابع ہے۔