تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ولی خان بابر جیو نیوز کے دلیراور بہادر رپورٹر تھے

جنگ نیوز -
کراچی ... ولی خان بابر جیو نیوز کے دلیر رپورٹر تھے جنہیں دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ ولی خان بابر کی پوری زندگی عزم اور بہادری سے عبارت تھی۔ وہ اپنے دلیرانہ کردار کا مظاہرہ آخری دن تک کرتے رہے۔ اور سارا دن رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے بارے میں ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرتے رہے۔ ولی کی زندگی میں بہادری کی کتنی اہمیت تھی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں فیس بک پر اپنا جو اکاؤنٹ بنایا اس میں بھی بہادری کو اپنی سب سے اہم صفت قرار دیا ہے۔ اور یہ ولی خان بابر چند انتہائی بزدل دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوگئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.