5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی ایف یو جے کا آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... پی ایف یو جے نے ولی خان بابرکی شہادت کے خلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے ولی خان بابرکی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں سے صحافیوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ شہادتوں کے اس سفر کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں ۔انہوں نے ملک بھر کی کی یونیز آف جرنلسٹس کو ہدایت کی ہے کہ آج احتجاجی مظاہرے کئے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں۔آر یو جے اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام آج دن ڈھائی بجے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اور ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔صحافی برادری سیاہ پٹیاں باندھ کر ریلی میں شرکت کرے گی۔