تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:مکان کی چھت سے پرسرار حالت میں لاش برآمد

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکینٹ کے علاقے الفیصل ٹاؤن میں ایک گھر کی چھت سے نامعلوم شخص کی مسخ حالت میں لاش ملی ہے۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ لاش کسی جہاز میں سے اس کی چھت پر گری ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ کے قریب واقع اے بلاک الفیصل ٹاؤن کے رہائشی محمد افضل نے میڈیا کوبتایا کہ ایئرپورٹ پر اترنے اور پرواز کرنے والے جہاز اس کے گھرکی چھت کے اوپر سے گزرتے ہیں،حسبِ معمول جمعرات کی رات نو بجے کے قریب ایک جہازگزرا،جس کے فوری بعد ان کے گھر کی چھت پر کوئی بھاری چیز دھماکے سے گری۔دھماکے کی آواز سن کر ہمسائے بھی گھروں سے باہر نکل آئے،انہوں نے چھت پر جا کر دیکھا تو نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی،جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے،عینی شاہدین اور مالک مکان محمد افضل کے مطابق شاید ہوا کے شدید دباؤ کی وجہ سے لاش کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.