تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سی آئی ڈی سندھ نے ریڈ بک کا پانچواں ایڈیشن جاری کر دیا

جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب ملزمان کے ریکارڈ پرمشتمل ریڈ بک کا پانچواں ایڈیشن جاری کردیا ہے۔ 94 ملزمان کی گرفتاری پر سو دو کروڑ روپے سے زائد کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ پولیس کے کرائم انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کے ریکارڈ پر مشتمل ریڈ بک کا اجرا 2002 کے بعد سے کیاگیا۔2010 تک ریڈ بک کے چار ایڈیشن جاری ہوچکے ہیں۔سی آئی ڈی نے اس بک کا اب پانچواں ایڈیشن جاری کیا ہے۔ کل 80 صفحات پر مشتمل اس بک میں 94 انتہائی مطلوب افراد کو شامل کیا گیاہے۔ ریڈ بک میں دو مخالف فرقوں سے تعلق رکھنے والے 44 اور 16 ملزمان کے علاوہ گینگ وار کے 4 ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق ان تمام انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر مجموعی طور پر دو کروڑ 26 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ ریڈ بک میں سر فہرست ملزم مطیع الرحمان عرف حسین عرف عبدالصمد عرف طارق عرف استاد طلحہ ولد علی محمد۔ تعلق ہیڈ راجکاں بہاول پورہے،جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے کا انعام مقررہے۔پولیس کے دعوے کے مطابق ملزم مطیع الرحمان سابق صدر پرویز مشرف پر ہونے والے خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ۔ امجد فاروقی کے بعد تمام معاملات کا ذمے دارہے۔۔اس کے علاوہ دیگر اہم ملزمان میں شامل ہیں رضا امام عرف منظر سکنہ گلبہار کالونی کراچی، مولانا ذولقرنین حیدر نقوی ، بیک وقت انچولی کراچی اورکلور کوٹ بھکر اور ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کا رہائشی، سید محب علی رضوی عرف یاور عباس رہائش جعفرطیار سوسائٹی، محمد راشد عرف حسن عرف موٹا عرف علی اسد زندہ یا مردی گرفتاری دس لاکھ۔ ان تمام ملزمان کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے،اس کے علاوہ قاری جمیل برمی عرف قاری صاحب عرف سہیل ۔ سکنہ اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کراچی، محمد علی عرف اختر سکنہ گلبہار کالونی کراچی ، کاشف علی شاہ عرف شاہین سکنہ شاہ فیصل کالونی کراچی کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.