5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
میکسیکو میں دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی…میکسیکو میں انتہائی کم حد نظر، دھند اور یخ موسم نے مسائل کھڑے کردئیے ،ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ شمالی میکسیکو کے علاقےSaltillo میں ہائی سے پر دھند کی وجہ سے حد نظر بہت کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں سترہ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں ۔ٹھیک آدھے گھنٹے میں مزید بتیس گاڑیاں حادثے کاشکار ہوئیں ،حادثے میں پولیس موبائل اور ایک ایمبولینس بھی تھی ۔ٹریفک تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔