تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گیس لوڈ مینجمنٹ، پوٹوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنز دو دن کیلئے بند

جنگ نیوز -
اسلام آباد…گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت ،بالائی صوبہ پنجاب میں اٹک سے جہلم تک کے پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنز دودن کے لئے بندکردئے گئے ہیں۔ ہفتہ وار شیڈول کے تحت ، پوٹھوہار ریجن کے تقریبا چھ سو سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھا جاتا ہے ، ان میں وفاقی دارالحکومت کے سی این جی اسٹیشنز بھی شامل ہیں ، سی این جی اسٹیشنز سے گیس کی سپلائی آج صبح چھ بجے ہی بند کردینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ، ان اسٹیشنز سے گیس فراہمی کی بحالی اب اتوار کی صبح چھ بجے ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.