تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سڈنی:اعصام الحق اور بوپنا کو ڈبلر ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست

جنگ نیوز -
سڈنی…پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کو سڈنی اوپن ٹینس کے ڈبلر ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سڈنی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ تھا چیک ری پبلک کے لوکس ڈلوہی اور آسٹریلیا کے پال ہینلی سے، اعصام اور بوپنا کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سے شکست ہوئی، دوسرا سیٹ پاک بھارت جوڑی نے چار کے مقابلے میں چھ گیمز سے جیتا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی دکھائی، ڈلوہی اور ہینلی نے تیسرا سیٹ دس آٹھ سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی جہاں انکا مقابلہ ٹاپ سیڈ جوڑی باب برائن اور مائیک برائن سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.