تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوہاٹ:فورسز کی کارروائی،سائیکل سوار مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک

جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب مبینہ خود کش حملہ آور کو سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قریب سیکورٹی فورسز کو سائیکل میں سوار مبینہ خود کش حملہ آور اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرتے ہوئے مبینہ خود کش حملہ آور کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ خود کش حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.