تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کا مقدمہ درج

جنگ نیوز -
کراچی…شکیل لاشاری…لیاقت آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس سلسلے میں سپر مارکیٹ تھانے میں قتل کی ایف آئی آر نمبر08/2011مقتول کے بھائی محبت خان بابر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر حاتم خان مروت نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے پانچ خول ملے ہیں جبکہ گاڑی سے فنگر پرنٹس بھی لے لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.