تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہنگو:لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کے گھر پر حملہ،6افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
ہنگو…ہنگوکی تحصیل ٹل میں لیوی کی لیڈی ہیڈکانسٹبل شمشاد بیگم کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے شمشاد بیگم سمیت 6 افراد کو جاں بحق کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے توت کچ میں رات گئے مسلح دہشت گردوں نے لیڈی ہیڈ کانسٹیبل شمشاد بیگم کے گھر پر حملہ کر کے سوئے ہوئی شمشاد بیگم سمیت ان کی دو نوجوان بیٹیاں ، دو بیٹوں اور نند کو قتل کردیا۔ جبکہ ان کا چھ سالہ بچہ زخمی ہے۔ لاشوں اور زخمی بچے کو ٹل ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.