تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: 24گھنٹوں میں جیو کے رپورٹر سمیت 18افراد قتل کردیئے گئے

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 24 گھنٹوں کے دوران جیو نیوز کے رپورٹر سمیت18 افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے،جس کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں کی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں جیو نیوز کے نمائندے ولی خان بابر سمیت7افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ رات12 بجے کے بعد پیش آنیوالے واقعات میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔حسن اسکوائر کے قریب اے این پی کے رہنما بشیر جان بھی فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے جس کے بعد شہرکے کئی علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ قصبہ کالونی میں4 سالہ بچی دعا فاطمہ،30 سالہ فراز الدین،28 سالہ راشد انور اور24 سالہ جاوید مختلف مقامات پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات میں لیاقت آباد میں 25 سالہ حماد صلاح الدین اور کورنگی چکرا گوٹھ میں40 سالہ محمد شفیق،اورنگی ٹاؤن میں ولیکا اسپتال کے قریب فائرنگ سے35 سالہ غلام رسول جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بنارس کے علاقے میں ون ڈی بس اسٹاپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کامران اور وقاص کے علاوہ ایک نامعلوم شخص بھی ہلاک ہوا،آج صبح بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45 سالہ رستم خان جان بحق ہوگیا،جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.