تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور :پیاز کے دام پھر چڑھنا شروع ہوگئے،عوام پریشان

جنگ نیوز -
لاہور…بھارت کو پیاز کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد پیاز کی قیمتیں پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہیں جس پر دکانداروں اور صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔لاہور اور دیگر شہروں میں اندرون سندھ سے پیاز آرہا ہے۔ بڑی عید پر اس کا ریٹ70 سے80 فی کلو تک پہنچ گیا تھا۔ تین روز پہلے اس کا ریٹ120 سے130 روپے فی پانچ کلو تھاآج کل اس کا ریٹ150 سے160 روپے فی پانچ کلو یا دھڑی ہوگیا ہے۔100 کلو کی بوری2500 سے بڑھ کر3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ٹماٹر کا تھوک ریٹ اس وقت70 روپے فی کلو آلو15روپے اور گوبھی 20 روپے فی کلو ہے ۔ پرچون ریٹ میں اس پر2 سے3 روپے کلو بڑھ جاتا ہے۔عوام اور چھوٹے دکا نداروں کا کہنا ہے کہ پہلے پاکستان کی ضروریات پوری کی جائیں اچھا پیاز باہر بھیج دیا جاتا ہے گندا پیاز پاکستان کی مارکیٹ میں بھیج دیا جاتا ہے۔ پیاز کی پیداوار وافر ہے تو عوام کو بھی سستا ملنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.