تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رینٹل پاور کیس: ٹیکنو پاور کمپنی کو پیر تک رقم سود سمیت جمع کرانے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے دو برس ایڈوانس رقم لے کر بھی رینٹل پاور کا منصوبہ شروع نہ کرنیوالی ایک کمپنی ٹیکنوپاور کے مالک کا پاسپورٹ ضبط کرنے اوراس کمپنی کو ستانوے کروڑ روپے پیر تک قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی ، عدالت کو بتایا گیا کہ کام شروع نہ کرنیوالے ایک رینٹل منصوبہ ٹیکنو نے حکومت سے لئے گئے ایڈوانس کے ستانوے کروڑ روپے واپس جمع نہیں کرائے ، اس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو پاور کے مالک کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے اور عدالت اسے ہتھکڑی بھی لگوائے گی ، عدالت نے ٹیکنوپاور کے نمائندوں کو ستانوے کروڑ روپے کی رقم آج ہی رقم واپس خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے اسی مقدمہ کی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر کہا تھا کہ ایڈوانس وصول کرنے کے باوجود کام شرو ع نا کرنیوالے رینٹل منصوبوں کے کیس ایف آئی اے کو بھیجے جائیں گے ، کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ ٹیکنو کا سی ای او ، دبئی میں ہے اور آج وہاں چھٹی کی وجہ سے رقم جمع نہیں کرائی جاسکی ، یہ رقم پیر تک جمع کرادی جائیگی ، اس پر عدالت نے رقم کو مارک اپ سمیت جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.