5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کترینہ اور رنبیر کی خفیہ ملاقاتیں اب بھی جاری ہیں
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی وڈ کی من مو ہنی صورت والی اداکارہ کترینہ کیف اور نو جوان نسل کے پسندیدہ ہیرو رنبیر کپور کی محبت کی داستان ابھی ختم نہیں ہو ئی کیونکہ ان کے درمیان خفیہ ملاقاتیں اب بھی جاری ہیں۔حال ہی نئی دلی میں رنبیر کپور کی بہن کے گھر میں کترینہ اور رنبیر کی ملا قات ہو ئی ہے اور انھوں نے کسی کو کا ن و کان خبر تک نہیں ہونے دی۔ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کو رنبیر کپور کی نئی فلمRockstarکی ہیروئن نر گس فخری کے حوالے سے کچھ خدشات لاحق تھے جنھیں وہ سلجھانے کیلئے رنبیر کی بہن کے گھر ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں۔رنبیر کپور فلم Rockstarکی شوٹنگ جبکہ کترینہ تیس مار خان کی پروموشن میں مصروفیت کے باعث کافی عرصے سے ایک دوسرے سے مل نہیں سکے تھے تاہم اب انھوں نے اس ایک خفیہ ملاقات کے بعد سب کچھ ٹھیک کر دیا ہے۔