تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پیدائشی طورپر معذور بچہ پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے کا خواہشمند

جنگ نیوز -
آسٹن…کہا جاتا ہے کہ ہمت جواں ہو تو بڑی سے بڑی مشکل سے بھی باآسانی گزرا جاسکتا ہے اور یہ بات پیدائشی طورپر پیروں سے معذور 9سالہ بچے Cody McCaslandپر صادق آتی ہے۔Codyنامی اس بچے کا گھٹنے کی ہڈی سے لیکر پیروں تک کا حصہ پیدائشی طور پر نشوونما نہیں پاسکا تھا جسکے بعد اسکے لیے مصنوعی ٹانگیں تیار کروائی گئیں تھیں۔Codyنے اپنی معذوری کو کبھی بھی اپنے کمزروی نہیں بننے دیا اور نہ ہی کبھی اس پرمایوسی کا مظاہرہ کیابلکہ اس نے اپنی مصنوعی ٹانگوں کو ہی اپنا ہتھیار بنالیا۔انتہائی فخر سے 20سے زائد اپنی مصنوعی ٹانگوں کا مجموعہ لوگوں کو دکھاتے ہوئے Codyہر قسم کے کھیلوں میں حصہ لیتا اور اپنے مکمل صحتمند ساتھیوں پر سبقت لیجاتا نظر آتا ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا یہ بلند ہمت بچہCodyجہاں فٹ بال،،آئس ہاکی،پیراکی اور میراتھن میں دوڑتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے وہیں یہ معذوروں کے لیے مختص پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے کی خواہش بھی رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.