5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسرائیلی اہلکا روں کی خا تو ن عرب صحا فی سے بد سلوکی
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…سی ایم ڈی…اسرا ئیلی فوجیوں کی فلسطینی شہر یوں سے غیر انسا نی سلو ک کے بعد اب اسرا ئیلی سیکورٹی اہلکار وں نے عرب صحا فیوں سے بھی بد سلو کی کا سلسلہ شر و ع کردیاہے ۔ اسرا ئیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یا ہو کی پر یس کا نفرنس کی کو ریج کے لیے آنے والی ایک خا تو ن عرب صحا فی کواس وقت پریس کانفرنس میں شر کت سے رو ک دیا گیا جب انہوں نے جا مہ تلا شی کے لیے مکمل لبا س اتا رنے سے انکا رکر دیا ۔ مشہو ر عرب چینل الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹر Najwan Simri کاکہنا ہے کہ سیکورٹی چیکنگ کے دور ان ان کی قمیص اور جو تے تک اتروا لیے گئے لیکن اسی پر اکتفا نہیں کیا گیابلکہ ان پر مکمل لبا س اتار نے کے لیے زور دیا گیااور ایسا کر نے سے انکار پر سکیورٹی اہلکا ر وں نے انہیں پر یس کا نفر نس میں جانے کے اجاز ت نہیں دی۔Najwan کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران عرب اور غیر عر ب صحا فیوں کو الگ کر دیا گیاتھا اور عرب صحا فیوں سے اسر ائیلی سیکور ٹی اہلکار وں کا سلو ک انتہا ئی تو ہین آ میز تھا ۔