تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈیرہ بگٹی: گیس فیلڈ کاایک کنواں دھماکا خیز مواد سے اڑا دیاگیا

جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے گیس کی جنکشن پائپ لائن جبکہ اوچ گیس فیلڈ کے ایک کنوئیں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سوئی کی بگٹی کالونی کے علاقے میں سوئی گیس کے پانچ کنوؤں نمبر چونتیس، سڑسٹھ، انہتر، پچاسی ، چھیاسی اور اٹھاسی سے گیس پلانٹ کو جانے والی بائیس انچ قطر کی جنکشن گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ، جس سے قریبی گھروں اور دکانوں کونقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ذرائع کے مطابق قریبی گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور سوئی گیس کمپنی کے حکام موقع پر پہنچ گئے، مزید تفتیش جاری ہے، دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے ہی علاقے اوچ گیس فیلڈ میں نامعلوم افراد نے کنواں نمبر سولہ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، جس سے کنوئیں سے پلانٹ کو جانے والی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، مزید تحقیقات علاقہ لیویز کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.