تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ولی خان بابرشہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل

جنگ نیوز -
کراچی …جیونیوز کے رپوٹر ولی خان بابر کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،جنہیں ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔سی سی پی او کراچی فیاض احمد لغاری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ولی خان بابر کے قتل کے سلسلے میں ڈی آئی جی ویسٹ سلطان علی خواجہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ زون ٹو جاوید مہر، سپروائزری پولیس آفیسر لیاقت آباد ٹاؤن قیصر علی شاہ اور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ سپر مارکیٹ انسپکٹر حاتم مروت شامل ہیں ۔کراچی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کو بھی ولی خان بابر قتل میں ملوث ملزمان کی کھوج لگانے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔آج صبح پولیس کی خصوصی تفتیش ٹیموں نے لیاقت آباد میں ولی خان بابر قتل کے مقام اور ان کی گاڑی کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کئے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کی گولیوں کے پانچ خول ملے ہیں جبکہ پولیس نے کار پر موجود فنگر پرنٹ بھی لئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.