5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برازیل ،سری لنکا میں سیلاب،500سے زائد ہلاکتیں
جنگ نیوز -
ریوڈی جنیرو…برازیل میں طوفانی بارشوں ، سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے پانچ سوزائدافراد ہلاک،سری لنکا میں سیلاب کی نذرہونے والے افراد کی تعداد27 ہوگئی۔ آسٹریلیا میں پانی اترنے کے بعد صفائی کاکام شروع ہوگیا۔پانی نے ہرچیز تباہ کردی۔برازیل میں طوفانی بارشوں ، سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے کاسلسلہ جاری ہے،مٹی کے تودے گر نے سے پانچ سوچھ افرادمٹی میں دفن ہوگئے۔ہرعلا قہ تباہی کامنظر پیش کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق انیس سوسرسٹھ میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں چارسوسینتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ سری لنکا میں تباہ کن بارشوں اورلینڈ سلائڈنگ اب تک ستائیس افراد کی جان لے چکی ہے،بارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افرار دربدر ہوگئے۔ آسڑیلیا میں کئی دہائیوں کابدترین سیلاب برسبین سے نئے علاقے کی طرف چل دیا۔پانی اترنے کے بعد معلوم ہوا کہ ہر چیز تہس نہس ہوگئی ہے۔ ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر پہنچنے والے افراد گھروں کو واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ہر عمارت، گلیوں، سڑکوں پرقیامت خیز تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔