5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ولی خان بابر کے قتل پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے ارکان اور مسلم لیگ ق کی ماروی میمن نے جیو نیوز کے نمائندے ولی خان بابر کے قتل پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریک التوا مسز نثار تنویر، راجامحمد اسد خان اور رانا محمود الحسن نے جمع کرائی۔ تحریک التوا میں کہاگیاہے کہ کراچی میں گذشتہ کئی ماہ سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز کئی شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، یہ خطرناک رحجان ہے ، اس پر ایوان میں بحث کی جائے اور قومی پالیسی وضح کی جائے ۔ ماروی میمن نے تحریک التوا میں کہا ہے ولی خان بابر ایک بہادر رپورٹر تھے جبکہ گذشتہ تین سال سے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں خطرناتک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ جماعت اسلامی نے بھی ولی خان بابر کے قتل پر سینٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرائی ہے ۔